• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے، امریکی رپورٹ بھارتی پروپیگنڈا ہے، طاہر اشرفی


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے، امریکی کمیشن کی رپورٹ بھارتی پروپیگنڈا ہے۔

کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسیحی اور مسلمانوں پر ظلم امریکی کمیشن کو نظر نہیں آتے؟

ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے جبری شادی و جبری تبدیلی مذہب کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔


علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مسیحی برادری کے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

اسرائیل سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا موقف اسرائیل کے بارے میں واضح ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین اور الاقصیٰ کی آزادی لازمی ہے، فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کرنے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین