• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗپانچ رکنی کارلفٹر گروہ گرفتار ٗ9مسروقہ گاڑیاں برآمد

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کینٹ ڈویژن نے مسروقہ گاڑیوں کے دستاویزات بنا کر فروخت کرنے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرکے نو گاڑیاں برآمد کرلیں ۔سی سی پی او عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن منصور آمان کی نگرانی میں ایس پی کینٹ محمد طاہر شا ہ وزیر کی سربراہی میں کینٹ ڈویژن پولیس اور انٹی کار لفٹنگ سیل انچارج شکیل خان کی جانب سے ہونے والی خصوصی کارروائیوں میں4 ملزمان علی رضا ولد جاوید خان سکنہ مردان، مختیار علی ولد کریم خان ،ولی محمد ولد صالح محمداور نعیم شاہ ولد عجب خان سا کنان چار سدہ سے 8 عدد مسروقہ موٹر کاریں اور ایک عدد سوزوکی کیری ڈبہ برآمد کر لی گئی ہیں ،گرفتار ہونے والے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسروقہ گاڑیوں کا کاروبار کرنے کا اعترف کرتے ہوئے ملزمان نے مسروقہ گاڑیوں کو ٹمپرنگ اور جعلی کاغذات بنوانے کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے گرفتار ہونے والے ملزمان چلان عدا لت کر کے جیل بھیج دئے گئے ہیں ، ملزمان کی نشاندہی پر تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے گینگ کے دیگر ارکان کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین