• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ داخلہ 120 دن میں بدل دیں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ یقین دلاتا ہوں کہ وزارتِ داخلہ 120 دن میں بدل جائے گی۔

اسلام آباد پولیس لائنز میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے آج پولیس کے سپاہی کو عزت دی ہے۔

شیخ رشید نے اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان سے درخواست کی کہ اسلام آباد پولیس میں مزید 5 ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابرکردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پہلی بار کسی وزیرِ اعظم نے شرکت کی ہے، اسلام آباد پولیس کی استعدادِ کار بڑھائیں گے۔


وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے سرخرو ہوں گے۔

بعد میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی پولیس کی پاسنگ آوٓٹ تقریب سے خطاب کیا۔

تازہ ترین