• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفے 31 دسمبر تک نہیں آتے تو مطلب ہوگا PDMڈرامہ کر رہی تھی، شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف استعفوں کی دھمکیوں میں آنے والی نہیں ہے، اگر 31 دسمبر تک استعفے نہیں پہنچتے تو اس کا مطلب ہے پی ڈی ایم ڈرامہ کر رہی تھی۔

ملتان میں درگارہ شاہ رکن عالم کے 707 ویں عرس کی اختتامی دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کے مینار پاکستان کے جلسہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان میں اپنی ہی ناقص پالیسی کی وجہ سے ان کو شہید بننے کا موقع ملا، اگر اسٹیڈیم آ جاتے تو نہ شہید بنتے نہ غازی، پی ڈی ایم احتجاج کرے یا دھرنا دے ہم خاطر تواضع کریں گے ۔

پی ڈی ایم کے بیانیہ پر پوری جمعیت علماء اسلام اور پاکستان مسلم لیگ نواز متفق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنے مظالم کو بند کرے ، اس وقت بھارت سے مذاکرات کرنے کا کوئی ماحول نہیں ، ہندوستان کا منصوبہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنا ہے ، ہم ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو روندھا جارہا ہے، بھارت کیساتھ بیک چینل ڈپلومیسی کی گنجائش نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل این کا مطالبہ کیا گیا کہ فیٹ اپ کے معاملہ پر حمایت چاہتے ہیں تو نیب قوانین کی ترمیم کریں ، نیب کے قوانین اور فیٹ اپ کے معاملات کو علیحدہ رکھا جائے ۔

نیب قوانین کے حوالے سے پوچھنے پر انہوں نے 34 نکاتی مطالبہ پیش کر دئیے ، ان 34 نکات سے این آر او کی بو آ رہی ہے، پی ٹی آئی کسی صورت سودہ بازی نہیں کرے گی ، میں نے وہ 34 نکاتی مسودہ چاک کر دیا۔

شاہ محمودنےدرگاہ شاہ رکن عالم کےعرس کےاختتام پردعاکرائی ، کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عرس کی محفل کو مختصر کیا گیا، آستانوں پر لوگ قلبی سکون اور مرادیں پانے کے لیے آتے ہیں، اللہ پاک پاکستان کی حفاظت فرمائے۔


تازہ ترین