• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 40 اموات، 918 نئے کیسز

سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 40 مریض انتقال کرگئے جبکہ صوبے میں اس وباء کے مزید 918 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11643 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں کورونا کے 918 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ اس  دوران سندھ میں کورونا سے40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3419 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتای کہ سندھ میں کورونا کے اب تک 2264519 ٹیسٹ کئے گئے،  جس کے دوران 207407 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید807 مریض صحت یاب ہو ئے، سندھ میں اب تک184999 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت کورونا کے 18989 ایکٹیو کیسز موجود ہیں،  تازہ کیسز میں 635 کیس کراچی میں رپورٹ ہوئے۔

صوبے کے دیگر شہروں حیدرآباد میں80، شہید بینظیر آباد میں 52 قمبر میں 20، خیرپور میں 10، گھوٹکی اور عمرکوٹ میں9-9 کیسز، بدین اور لاڑکانہ 7-7 اور دادو، سجاول اور ٹھٹہ 6-6 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ جیکب آباد، جامشورو، مٹیاری اور ٹنڈوالہیار میں 2-2 کیسز، سانگھڑ اور سکھر میں1-1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین