• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کی 25 دسمبر کو امن و امان قائم رکھنے کیلئے ہدایات

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 25 دسمبر کو بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش اور عیسائی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوام کےجان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور ترجیح نہیں ہو سکتی، پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس موقع پر ہونے والی تقریبات میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کاخیال رکھا جائے۔


سردار عثمان بزدار نے مزید ہدیات کی کہ یوم قائدؒ اور کرسمس پر وضع کردہ سیکیورٹی پلان کی مؤثر مانیٹرنگ کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دشمن ہمارے ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے درپے ہے، عوام کے تعاون سے دشمن کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام بنائے، آئندہ بھی بنائیں گے۔

تازہ ترین