• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ارطغرل غازی‘ کی موت نے بامسی بے کو جذباتی کردیا

کورلش عثمان میں 'ارطغرل غازی' کا مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کے قریبی دوست ’بامسی‘ کا کردار اداکرنے والے نورالدین سونمیر کورلش عثمان کی آنے والی میں ’ارطغرل غازی‘ کی وفات سے افسردہ ہوگئے۔

نورالدین سونمیر نے تاریخی ترک سیریز ’کورلش عثمان‘ میں  ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے تامیر یگت کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔

نورالدین سونمیر نے اپنی پوسٹ میں ’ارطغرل غازی‘ میں  کا کردار ادا کرنے والے انگین آلتان کو بھی ٹیگ کیا۔


انہوں نے شُوٹنگ کے دوران کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تُرک زبان میں لکھا کہ ’یہ میری زندگی کا ایک مشکل ترین سین تھا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’یہ ایک بہت ہی مشکل منظر تھا ، جذبات سے بھر پور اور نہ ختم ہونے والا لمحہ تھا۔‘

بامسی بے نے لکھا کہ  ’میرے بازوؤں میں ایک زبردست اداکار تامیر یگت تھے  جبکہ میری آنکھوں میں ارطغرل غازی تھے۔‘


خیال رہے کہ پوری دنیا کو اپنی سحر میں جکڑنے والی سیریز کے مرکزی کردار ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار تامیر یاگت آج کے بعد سیریز میں دکھائی نہیں دیں گے۔

کورلش عثمان کے ٹریلر کے مطابق کورلش عثمان کے سیزن 2 کی آج رات نشر ہونے والی 40 ویں قسط میں ’ارطغرل غازی‘ کا کردار اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

7 اکتوبر کو ترکی کے وقت کے مطابق رات 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے کورلش عثمان کے سیزن 2 کا آغاز ہوا تھا۔

تازہ ترین