• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی کے بھتیجے کی ضمانت منظور، نیب کو گرفتاری سے روک دیا

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاورہائیکورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی موسیٰ خان بلوچ کے مبینہ بےنامی دار بھتیجے ارسلان عزیزکی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی اور نیب کو اسکی گرفتاری سے روک دیا۔ دورکنی بنچ نے کیس پر سماعت شروع کی تو اس دوران اسکے وکیل قاضی جواد نے عدالت کو بتایا کہ اسکے موکل پر الزام ہے کہ وہ اپنے چچا موسیٰ خان بلوچ کا بےنامی دار ہے اور ڈی آئی خان میں قائم کرش پلانٹ اسکی ملکیت ہے جس پرانکے خلاف انکوائری شروع کی گئی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ نیب اسے ہراساں کررہی تھی اوربعدمیں اسے گرفتار کیا گیا تاہم اسکے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔ نیب اسے صرف بےنامی دار کے کھاتے میں ڈال رہی ہے جوغیرقانونی ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں ۔

تازہ ترین