• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولین ترجیح یونیورسٹی کو مالی طور پر پائیدار بنانا ہے،وی سی پشاور یونیورسٹی

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے گزشتہ روز تمام فیکلٹی ڈین، محکمہ جات کے ایچ ڈی، مراکز کے ڈائریکٹر، اداروں کے ڈائریکٹر، اور یونیورسٹی کے حلقہ اسکولوں اور کالجوں کے پرنسپل سے ملاقات کی اس موقع پر پروفیسر محمد ادریس نے کہا کہ انھیں اعلی تعلیم کی اس تاریخی درسگاہ کا وائس چانسلر منتخب کیا گیا جس پر مجھے فخر ہے کہ میں اس کا طالب علم رہا ہوں یہ ملک کے مشہور درسگاہوں میں شمار ہوتی ہے ۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے کہا کہ ان کی اولین ترجیح یونیورسٹی کو مالی طور پر پائیدار بنانا اور اس کی حکمرانی اور تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے جبکہ نئے اہدداف کے حصول اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے وہ تعلیم کے معیار اور اچھی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کے کام پر بھرپور یقین رکھتے ہیں، اور وہ تمام لوگ جو ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ ان کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ہمارا سب سے بڑا چیلنج یونیورسٹی آف پشاور کی اخلاقی اور فکری ذمہ داری کو برقرار رکھنا ہے، ۔ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ با ہمی احترام سے ایک جگہ کام کرنے سے تناؤ، تنازعات اور پریشانیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین