• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، 300 سے زائد گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات

پنجاب کے شہر فیصل آباد بھر میں 300 سے زائد گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

فیصل آباد کے چرچ سینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھولک چرچ میں کرسمس کی عبادات جاری ہیں جبکہ کیتھولک چرچ میں ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کی طرف سے کیک بھی کاٹے گئے۔

دوسری جانب شہر ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیتھولک چرچ اور سینٹ میری چرچ کا دورہ کیا گیا اور انتظامی افسران نے مسیحی بھائیوں کو تحائف پیش بھی کیے۔

واضح رہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے بھی مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کے لیے دورانِ پرواز کرسمس منائی گئی۔

گزشتہ رات کراچی تا اسلام آباد کی پرواز پر مسیحی کریو نے سانتا کلاز بن کر کرسمس کی رات خوشیاں منائیں، طیارے میں کرسمس کی دھن پر میوزک بجا کر تمام بچوں میں تحائف اور چاکلیٹس تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر جہاز میں جشن کا سا سماں تھا، اس صورتِ حال سے مسافر بہت محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین