• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج 2020ء میں 25 دسمبر کو ہم شرمندہ ہیں: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ آج 2020ء میں 25 دسمبر کو ہم شرمندہ ہیں۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کی تحریک کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔

ترجمان نون لیگ پنجاب نے کہا کہ 72 سال بعد بھی ہم سویلین بالا دستی اور اختیارات کی تقسیم جیسے قائدِ اعظم کے فرمودات سے دور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قائدِاعظم کے فرمودات اور بیانیے کے مطابق تحریک چلا رہی ہے، قائدِاعظم کا ویژن بھی اختیارات کی منصفانہ تقسیم اور شہری آزادی و خود مختاری تھا۔


عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ کسی غیر جمہوری قوت کو عوامی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نواز شریف کو بھی سالگرہ کے موقع پر مبارک بادپیش کرتے ہیں۔

ترجمان نون لیگ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوری قوم کی اپنےقائد سے محبت اور ان کے لیے نیک خواہشات ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نواز شریف کو لمبی زندگی اور صحت عطاء کریں، آمین۔

تازہ ترین