• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے رکن سردار نلوٹھا کا اسپیکر کے پی اسمبلی سے رابطہ


مسلم لیگ ن کے رکن سردار نلوٹھا نے استعفیٰ دینے سے متعلق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سےرابطہ کیا ہے۔

سردار نلوٹھا نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے کہا کہ  میں نے آپ کو استعفیٰ نہیں بھیجا، پارٹی کے صوبائی صدر کو بھیجا ہے۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے کہا کہ سردار نلوٹھا کا استعفیٰ ڈاک کے ذریعے ملا ہے، جس کا ریکارڈ موجود ہے۔


مشتاق غنی نے کہا کہ  سردار اورنگزیب نلوٹھا کے دستخط کی تصدیق کروائی جائے گی۔

اسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ  سردار نلوٹھا خود پیش ہوکر استعفیٰ دیں ورنہ قابل قبول نہ ہوگا۔

تازہ ترین