• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نایاب تصاویر میں قائداعظم کے ساتھ موجود شخصیات کون ہیں؟

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ سے قوم کو بے پناہ محبت و عقیدت ہے۔

گزشتہ روز بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ضمن میں ان کی نادر و نایاب تصاویر میں بانی پاکستان کے ساتھ موجود شخصیات کا تعارف بھی کرواتے ہیں اور تصاویر سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

ترکی کے معروف شاعر اور پاکستان میں پہلے ترک سفیر یحیی کمال بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو اسناد سفارت پیش کرتے ہوئے۔

پاکستان میں پہلے ترک سفیر یحیی کمال 2 دسمبر 1884 کو پیدا ہوئے تھے۔


قائد اعظم بھارتیوں کے بابائے قوم مہا تما گاندھی کے ہمراہ۔

بانی پاکستان کی ساس کے ہمراہ یادگار تصویر

قائد اعظم قاضی عیسی کے ہمراہ

بانی پاکستان قائد اعظم بہن فاطمہ جناح، لیاقت علی خان اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ


قائداعظم اپنی آخری سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے

قائداعظم سر عبداللہ ہارون کے ہمراہ

قائداعظم کی آخری سالگرہ کے موقع پر ڈان اخبار کے پہلے ایڈیٹر الطاف حسین انہیں مبارکباد دیتے ہوئے


بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح  بھارت کے آخری وائس رائے اور پہلے گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹ بیٹن اور اُن کی اہلیہ کے ہمراہ

تازہ ترین