• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر صارف نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی کونسی تصویر شیئر کی؟

ٹوئٹر صارف نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور اُن کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی شادی کی تصویر شیئر کردی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اقصیٰ ظفر خان نامی صارف نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی شادی کی تصویر ہے جس میں مریم نواز بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ٹوئٹر صارف نے مریم نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سب سے بہترین تصویر جو مجھے آج ملی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! مریم نواز بہت حسین اور خوش لگ رہی ہیں۔‘

دوسری جانب ٹوئٹر پر زیادہ متحرک رہنے والی مریم نواز کی نظروں کے سامنے بھی اُن اقصیٰ ظفر خان کا یہ ٹوئٹ آگیا اور مریم نواز ٹوئٹر صارف کا یہ ٹوئٹ لائک کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

مریم نواز کی جانب سے ٹوئٹ لائک کرنے پر اقصیٰ نامی صارف بھی بےحد خوش ہوئی۔

خیال رہے کہ مریم نواز ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ہر ایک چاہنے والے کو بخوبی جواب دینے میں وقت نہیں لگاتی ہیں۔

تازہ ترین