• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کا ایشو پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا

مسلم لیگ نون نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کا ایشو پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی رکن حنا پرویز بٹ نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کے  ایشو پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کئی دنوں سے سرپا احتجاج ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مبہم سوالوں کو پرچے سے خارج کیا جائے اور ایف آئی اے کی تحقیقات کو منظر عام پر لایا جائے۔

خیال رہے کہ ایم ڈی کیٹ 2020 کے لیے داخلہ امتحان 29 نومبر کو لیا گیا تھا جبکہ کورونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے خصوصی امتحان 13 دسمبر کو ہوا تھا۔

ایم ڈی کیٹ 2020 میں کامیاب ہونے والے طلبہ 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین