پنجاب کے ضلع قصورمیں گھریلو جھگڑے کے دوران شقی القلب بیٹے نے اپنے باپ کو قتل اور ماں کو زخمی کر دیا۔
قصور پولیس کے مطابق قصور کے علاقے کھارا چونگی کے قریب ایک گھر میں پیش آنے والے گھریلو جھگڑے کے واقعے میں بیٹے نے باپ کو قتل کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنی ماں کو بھی شدید زخمی کر دیا، ملزم واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گیا۔
پولیس مفرور قاتل بیٹے کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی خاتون اور مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال میں زخمی خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔