• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو نے والدہ کی یادگار تصویر شیئر کردی

سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر والدہ کی یادگار تصویر شیئر کر دی۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر انُہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اُن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے خوبصورت خاکے کی تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کا خاکہ ایک فوٹو فریم میں نصب کر کے دیوار پر لگایا ہوا ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے کیپشن میں دل اور پھول والا ایموجی بنایا ہے۔

اُن کے اس خوبصورت ٹوئٹ پر کچھ ہی دیر میں ایک ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ صارفین شدت سے شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کو یاد کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953ء میں پیدا ہوئیں وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔

جلا وطنی کے بعد 18 اکتوبر 2007ء کو بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں انہیں دہشت گردوں نے شہید کر دیا۔

تازہ ترین