جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اراکین اسمبلی نے استعفے مولانا فضل الرحمان کے سپرد کر دیے ہیں۔
مولانا امجد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وقت آنے پر یہ کارڈ پی ڈی ایم کی قیادت استعمال کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت میں اختلافات کی خبریں پھیلا کر وزراء صرف دل کو تسلیاں دے رہے ہیں۔
مولانا امجد خان نے کہا کہ وفاقی وزراء عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ کر لیتے تو ڈھائی سال میں شاید ایک کام ہوجاتا۔
رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں پر الزامات لگا رہی ہے۔