چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) ارشد ملک نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( پی آئی اے) کے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سی ای او پی آئی اے نے سعودی عرب کی طرف سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کورونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یکطرفہ فلائٹ آپریشن کی اجازت دی ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن وپسی کے لیے پروازیں چلائے گی۔
سی ای او ارشد ملک نے ہدایت کی ہے کہ دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا قومی ذمے داری ہے، جن کی ہدایت پر پی آئی اے پیر سے آپریشن شروع کردے گی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی پروازوں کو کارگو سے بھرے گی۔