• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے روزانہ دوپہر کو سونا بے حد ضروری ہے، دوپہر کو تھوڑی دیر سونا بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتا ہے اور دل کے دورے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ دوپہر میں ایک گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک سونا بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے ادویات کا استعمال بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یونان کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دوپہر کو تھوڑی دیر سونا خون کے دباؤ کو کم کرتا ہے جس کے باعث بلڈپریشر کے لیے درکاری ادویات کی ضرورت بھی زیادہ نہیں رہتی۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ دوپہر کو سونے کی عادت بلڈ پریشر ریڈنگ کو 4 فیصد تک کم کرتا ہے۔

محققین کے مطابق اگرچہ بظاہر یہ کمی کچھ زیادہ نہیں لگتی مگر بلڈ پریشر کی سطح میں معمولی سی بھی کمی ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ 10 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

اسی طرح تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قیلولہ کرنے کے عادی افراد کو ہائی بلڈ پریشر کے نتیجے میں خون کی شریانوں اور دل کے کم نقصانات کا سامنا ہوتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ قیلولہ کے ساتھ ساتھ رات کو مناسب نیند بھی طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

تازہ ترین