پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کردیا۔
گزشتہ روز شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی 13ویں برسی بڑے ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت بی بی کے دیگر چاہنے والوں نے گڑھی خدا بخش پر حاضری دی اور اُنہیں یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔
مذکورہ تصویر گڑھی خدا بخش کے مقام پر لی گئی ہے جبکہ تصویر میں شرمیلا فاروقی سیاہ لباس میں ملبوس ہیں اور اُنہوں نے چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔
شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’گڑھی خدا بخش۔‘
اُنہوں نے شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’سلام بےنظیر۔‘
شرمیلا فاروقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کچھ ہیش ٹیگز 27thDecember 13thDeathAnniversary SalaamBenazir Larkana کا بھی استعمال کیا۔
خیال رہے کہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953میں پیدا ہوئیں اور محترمہ بے نظیر ذوالفقار علی بھٹو بیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔
جلا وطنی کے بعد 2007 میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئیں تھی۔