وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نےقومی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہاکہ قومی احتساب بیورو ( نیب) آزاد ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کیا ہے، ان کے پاس اس عمل کی وجوہات ہوں گی۔
دوسری طرف پروگرام میں شریک وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے خواجہ محمد آصف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے دوران گفتگو خواجہ آصف کی گرفتاری کے نیب اقدام کو سرکار کی انتقام کی سیاست سے تعبیر کیا۔