• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ، سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت کی جانب سےʼʼ سینیٹ کے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعےʼʼ منعقد کروانے سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس 4 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے ، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم ،جسٹس عمر عطاء بندیال ،جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ 4 جنوری بروز سومواردن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا، یادرہے کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ /شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کے ذریعے آئین کے آرٹیکل186کے تحت ریفرنس دائرکیا ہواہے ۔

تازہ ترین