• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی نئی قسم سنگین بیماری کا باعث نہیں بنتی

برطانیہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ آسانی سے پھیلتی ہے مگر اس کا شکار ہونے والوں کی بیماری کی شدت میں زیاد اضافہ نہیں ہوتا۔

برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ جان لیوا نہیں۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی اس نئی قسم پر تحقیق میں ثابت کیا گیا ہے کہ یہ نئی قسم زیادہ پھیل سکتی ہے۔

برطانیہ میں تحقیق کے لیے اس نئی قسم سے متاثر 1769 مریضوں کا موازنہ وائرس کی دوسری قسم کے شکار اتنے ہی افراد سے کیا، دونوں گروپس کی عمریں ملتی جلتی تھیں۔

تحقیق کے دوران 42 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں 16 کا تعلق نئی قسم والے گروپ سے تھا جبکہ 26 دوسرے گروپ کے مریض تھے۔

تحقیق میں پتہ چلا کہ بیماری کی تشخیص کے 28 دن بعد تک بیمار رہنے والوں میں اموات کی شرح زیادہ تھی۔

نئی قسم والے گروپ کے 12 اور دوسرے گروپ کے 10 افراد اس بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے، یہ فرق بھی اعدادوشمار کے لحاظ سے نمایاں نہیں تھا۔

یہ اچھی خبر ہے کہ یہ نئی قسم سنگین بیماری کا باعث نہیں بنتی مگر اس کا تیزی سے پھیلنا بھی ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

تازہ ترین