• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا قبضہ گروپ ریاست سے زیادہ طاقتور ہے؟ چیف جسٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے متروکہ املاک کی زمینوں پر قبضے سے متعلق درخواست گزار کے وکیل کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ ہم جاتے ہیں قبضہ لینے جاتے ہیں الٹا ہمارے خلاف مقدمات درج ہوجاتے ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو متروکہ املاک کی زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

متروکہ املاک کے وکیل نے موقف دیا کہ دیہہ گجرو سپر ہائی وے پر 22 ایکڑ زمین قبضہ ہوگیا ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے یہ تو سارے گھر بن گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کے پاس سارے اختیارات ہیں جاکر کارروائی کریں۔ متروکہ املاک وکیل نے کہا کہ ہم بھی پولیس پر ہی انحصار کررہے ہیں۔

تازہ ترین