• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے اپنے لوگ حکومت سے مطمئن نہیں، تاج حیدر


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ حکومت سے مطمئن نہیں،سینئر صحافی نسیم قریشی نے کہا کہ حکومت کے کچرا ختم ہونے کے دعوے محض دعوے ہیں،حکومت کی نا اہلی کہ وجہ سے لاہور کچرا کنڈی میں تبدیل ہوچکاہے، وزیرثقافت پنجاب خیال احمد نے بتایا کہ دنیا ذہنی تناؤ کا شکار ہے، قوالی راحت کاذریعہ ہے،گلوبل نرسز لسٹ میں شامل ہونے والی نرس ڈاکٹر روزینہ کرم نے کہا کہ کورونا وبا ء میں نرسز نے بہت کام کیا۔نرسز نے 2020میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔نرسز اور مڈوائف کا رتبہ رواں سال بہت بڑھا۔رہنما پیپلزپارٹی تاج حیدر کا کہنا تھا کہ 2017کی مردم شماری میں آبادی میں کمی کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے۔اس سے سندھ کے وسائل اور نمائندگی پر بہت فرق پڑا ہے۔ایم کیو ایم سے بات چیت بہت مثبت رہی۔اختلافات ہوتے ہیں مگر بات چیت ہی مسائل کا حل ہے اور یہ جاری رہے گی۔سندھ کے دیگر مسائل وفاق سے وسائل صحیح طور پرنہ ملنے سے ہیں۔سندھ کے بجٹ میں 65%حصہ مرکز سے آتا ہے۔ اگر یہ وسائل پورے مل جائیں تو بہت ترقی ہوجائے۔اگر آبادی کو ٹھیک کر لیا جائے تو ترقیاتی بجٹ دوگنا ہوسکتا ہے ۔دیگر جماعتیں حکومت کی ڈوبتی کشتی سے نکلنے کے متعلق سوچ رہی ہیں۔پی ٹی آئی کے اپنے لوگ حکومت سے مطمئن نہیں ہیں۔ وزیرثقافت پنجاب خیال احمد نے بتایا کہ دنیا ذہنی تناؤ کا شکار ہے، قوالی راحت کاذریعہ ہے اور اس سے ہماری توجہ دوسری بیماریوں سے ہٹ جاتی ہے۔یہ لوگوں کے لیے تفریح کا ایک ذریعہ ہے۔اس کام کے لیے سرکاری مشینری کااستعمال نہیں ہوگا صرف ڈی سی نے کیبل آپریٹرز کو قوالی چلانے سے متعلق ایک مراسلہ جاری کرنا ہوگا اور کیبل آپریٹرز نے اس پر عملدرآمد کرانا ہے۔پنجاب کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جو مافیاز نے مصنوعی طور پر کی ہوئی ہے۔مافیا کو ختم کر کے بند انڈسٹری کو چلانا ہی ہماری پالیسی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی پالیسیز بند انڈسٹری کو چلانے میں نوے فیصد کامیاب ہوگئی ہیں۔آئندہ برسوں میں پاکستان میں اتنی صنعتی ترقی ہو گی کہ مزدور ملنا مشکل ہوجائے گا۔گلوبل نرسز لسٹ میں شامل ہونے والی نرس ڈاکٹر روزینہ کرم نے نرسز اور مڈوائیوز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ کورونا وبا ء میں نرسز نے بہت کام کیا۔نرسز نے 2020میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔نرسز اور مڈوائف کا رتبہ رواں سال بہت بڑھا اورچالیس سال میں پہلی بار مقامی اسپتال میں سب سے زیادہ نرسز کے داخلہ کے لیے اپلائی کیا گیا۔ہمارے پاس نرسنگ کے ادارے کم ہیں۔نرسز کی کمی دور کرنے لیے حکومت نرسنگ کے بہترین اداروں پر کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین