• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، پہلی بار خاتون پولیس آفیسر ڈی پی او تعینات

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون پولیس افسر کو ضلعی پولیس سربراہ تعینات کردیا گیا ہے۔


خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ڈی پی او بننے کا اعزاز سونیہ شمروز نے اپنے نام کیا۔

سونیہ شمروز کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں خاتون پرنسپل مقرر کیے جانے کا اعزاز بھی سونیہ اپنے پاس رکھتی ہیں۔

سونیہ شمروز ایک 18 گریڈ افسر ہونے کے ساتھ ساتھ ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ایم بی اے بھی ہیں۔

سونیہ نے بتایا تھا کہ اس عہدے پر مقرر ہونا ان کے اور خاندان کیلئے بے حد فخر کا باعث ہے،یہ میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

سونیہ شمروز کرائم کنٹرول، انویسٹی گیشن اور پیپل کانٹیکٹ کے شعبوں میں خاصہ تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ ایبٹ آباد میں ڈیڑھ سال کے عرصے تک بطورسپرٹنڈنٹ پولیس بھی تعینات رہیں۔

تازہ ترین