• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باعث اومان کو بجٹ خسارے کا سامنا

مسقط ( اے ایف پی ) خلیجی ریاست اومان میں 2021 کے لئے 2.24 ارب ریال ( 5 ارب 70 کروڑ ڈالرز )خسارے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے ۔یہ خسارہ اخراجات میں 14 فیصد کٹوتی کے باوجود ہوا ہے ۔حکومت نے تیل کی 45 ڈالرز فی بیرل قیمت کی بنیاد پر آمدن کا تخمینہ 8 ارب 64 کروڑ ڈالرز لگایا ہے جو گزشتہ سال کے قابلے میں 19 فیصد کم ہے ۔اخراجات کا تخمینہ دس ارب 88 کروڑ ریال لگایا گیا ہے جو سال گزشتہ کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہے ۔اومان کی تیل کی پیداوار تقریباَ دس لاکھ بیرل یومیہ ہے جو اوپیک سے باہر متوسط پیداوار والا ملک ہے اور کرونا وائرس کی وجہ سے بین القوامی طلب کم ہو جا نے سے اومان سمیت تیل پیدا کر نے والے ممالک کی اقتصادیات کو شدید دھچکہ لگا ہے ۔اومان کی آبادی 50 لاکھ آبادی میںایک لاکھ 30 ہزار کرونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔

تازہ ترین