• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشید دستی کی شادی مارچ میں، بارات گدھا ریڑھی پر لے جائینگے

مظفر گڑھ (نمائندہ جنگ) سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو شادی کے لیے گھریلو خاتون کی تلاش ہے، کہتے ہیں مارچ 2021 میں شادی کروں گا، بارات گدھا ریڑھی پر لے جاؤں گا اور مہنگائی کے سبب ولیمے میں مہمانوں کو دال کھلاؤں گا

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ مارچ 2021میں سادگی سے شادی کریں گے، سابق ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ انھوں نے سادہ سی گھریلو خاتون کا رشتہ ڈھونڈنے کی ذمہ داری دوستوں کو سونپی ہے.

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ دوست رشتہ نہ ڈھونڈ سکے تو انھیں سوشل میڈیا پر رشتے کا اشتہار دینا پڑے گا، جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے اعلان کیا کہ وہ اپنی بارات گدھا ریڑھی پر لے کر جائیں گے۔

تازہ ترین