راولپنڈی(راحت منیر،اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویژن میں مختلف ترقیاتی پروگرامز کے تحت دو برسوں میں چار ہزاردو سو68ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ دو ہزارچار سو28 پر کام جاری ہے۔ترقیاتی منصوبوں کیلئےراولپنڈی ڈویژن کیلئے 29ہزار769اعشاریہ721ملین روپے مختص ہیں جن میں سے 25ہزار231ملین روپے جاری ہوچکے ہیں۔یہ منصوبے میگا پراجیکٹس رنگ روڈ،دودچھا ڈیم،نالہ لئی ایکسپریس وے، پارکنگ پلازے سمیت دیگر بڑی سکیموں کے علاوہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ گزرنے کے باوجود سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پروگرام،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اورنیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام (آر اے پی) کے تحت نئی سکیموں کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی جن کی فنڈز ایلوکیشن ہوچکی ہے۔راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالےسے رابطہ کرنے پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی مدد سے جاری سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پروگرام (سیپ)کے تین مرحلے ہوگئے ہیں۔سیپ ون کے تحت1850ملین روپے سے415سکیمیں مکمل 111جاری ہیں۔سیپ ٹو کے تحت1830ملین روپے سے201منصوبے مکمل 151پر کام جاری ہے۔سیپ تھری1720ملین روپے کا ہے جس کیلئے سکیموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔سیپ کے تحت اٹک میں600ملین ،راولپنڈی میں2720ملین ،چکوال میں1160اور جہلم میں920ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔پہلے دو فیز کے فنڈزسے کل415منصوبے مکمل اور111زیر تکمیل ہیں۔پنجاب حکومت کے تعاون سے راولپنڈی ڈویژن میں کمیونٹی ڈیلپمنٹ پروگرام(سی ڈی پی)کے تحت اب تک تین فیز بن چکے ہیں۔ جبکہ ایک فیز ضلع چکوال کیلئے خصوصی طور پر دیا گیا۔12سو ملین روپے کے سی ڈی پی سپیشل چکوال کے تحت72سکیمیں جاری ہیں۔سی ڈی پی ون کے تحت22سو ملین روپے سے257سکیمیں مکمل13پر کام جاری ہے۔سی ڈی پی ٹو کے تحت22سو ملین سے36سکیمیں مکمل 207پر کام جاری ہے۔سی ڈی پی تھری کیلئے فنڈز ایلوکیشن ایک ہزار ملین روپے ہےجس کیلئے سکیموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔کمشنر نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت14619 اعشاریہ5ملین روپے کی 368سکیموں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام(پی ایم سی پی) کے تحت3050ملین روپے سے ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں جس میں سے1366سکیمیں مکمل1684پر کام جاری ہے۔اس پروگرام کے تحت راولپنڈی میں میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل کونسلوں کوٹلی ستیاں،کہوٹہ،کلر سیداں اور ٹیکسلامیں زیادہ فوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام (آر اے پی ون) کےتحت953ملین روپےکی11سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں جبکہ آر اے پی فیز ٹوکے فنڈر147اعشاریہ721ملین روپے سے گیارہ سکیمیں بنیں گی جن کی منظوری کا مرحلہ جاری ہے۔