پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے تحت ہونے والا پیپر قبل از وقت آوٹ ہونے کے باعث شیڈول سے 30 منٹ قبل منسوخ ہوگیا۔
پنجاب بھر میں اسسٹنٹ کلکٹر/تحصیل دار کی 58 اسامیوں کے لیے پیپر ہونے تھے، امتحان میں 1 لاکھ 4 ہزار امیدوار حصہ لے رہے تھے۔
ذرائع پی پی ایس سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات انگلش کا پرچہ لیک ہونا کینسل ہونے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
پنجاب میں مختلف سینٹرز پر دور دراز سے پہنچنے والے امیدواروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔