سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ نہیں الگ صوبہ چاہیے۔
بہاولپور میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل الگ صوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو لڑوایا جارہا ہے، ہم نے سیکریٹریٹ نہیں صوبہ مانگا ہے، ہمیں وہی چاہیے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا مقصد عوام کو اُن کے حقوق دلانا ہے، آج مہنگائی عروج پر ہے، کسان پس گیا ہے، ان کے مسائل بہت ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے میثاقِ جمہوریت پر 85 فیصد عمل کیا ہے، آپ کے مسائل کا حل آپ کا صوبہ، آپ کی اسمبلی اور آپ کا اپنا وزیراعلیٰ ہے۔