• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف آن لائن شاپنگ کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیک مانے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی ریگولیٹرز اور ریاستی بینکوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پر تنقید کرنے کے بعد سے ہی جیک ما منظرِ عام سے غائب ہیں۔


رپورٹ کے مطابق جیک ما چین کے صدر شی جن پن پر تنقید کے بعد سے اپنے ہی رئیلٹی ٹی وی شو میں بھی نظر نہیں آئے۔

نومبر میں اس رئیلٹی شو کا فائنل تھا، جس کے متعلق اکتوبر میں جیک ما نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا تھا کہ وہ فائنل کے امیدواروں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔

یہ ٹوئٹ کرنے کے باوجودجیک ما  اس فائنل شو میں نظر نہیں آئے تھے۔

اس کے بعد سے ان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی کوئی ٹوئٹ نہیں کی گئی، حالانکہ اس سے قبل وہ ٹوئٹر پر کافی فعال تھے۔

خیال رہے کہ 58 ارب ڈالر مالیت کے کاروبار کے مالک جیک ما ایشیا کی ارب پتی شخصیات میں جانا مانا چہرہ ہیں۔

دوسری جانب منظر سے غائب ہونے کے بعد جیک ما چین کی امیر ترین شخصیات میں پہلے سے تیسرے درجے پر چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین