• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھٹکری کے صحت اور خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد

پھٹکری مارکیٹ سے با آسانی سفید ڈَلیوں کی صورت میں مل جاتی ہے جس کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں جن سے اکثر افراد ناواقف نظر آتے ہیں۔

پھٹکری کا استعممال اکثر گھروں میں پانی صاف کرنے کے لیے بھی کیا جا تا ہے کیوں کے یہ ایک بہترین جراثیم کُش جز ہے۔

خواتین اکثر چہرے کے بالوں سے پریشان نظر آ تی ہیں جن سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ہر ہفتے تھریڈنگ، ویکسنگ کے لیے پارلر کا رُخ کرنا پڑتا ہے، ان غیر ضروری بالوں کے مستقل خاتمے کے لیے پھٹکری کا استعمال نہایت مفید ہے، غیر ضروری بالوں سے لے کر صاف ستھری بے داغ، جھڑیوں سے پاک جلد تک پھٹکری کے استعمال کے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

سستی ترین پھٹکری ( ایلم ) کے استعمال کے چند آزمودہ فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

چہرے کے غیز ضروری بالوں کے صفائے کے لیے 

خواتین اگر چہرے پر موٹے اور کالے بالوں سے جان چھڑا نا چاہتی ہیں تو پھٹکری پیس کر  محفوظ کر لیں، اب اسے روزانہ ہم وزن پانی میں ملا گھول کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں، خصوصاً جب بھی تھریڈنگ یا ویکسنگ کریں اسے اپنے چہرے پر ضرور لگائیں۔

 یہ عمل ہفتے میں کم از کم تین بارع ضرور کریں، اس عمل سے چہرے کے بالوں کی افزائش میں کمی آئے گی۔

پھٹکری کی ڈلی سے براہ راست بھی گیلے چہرے پر مساج کی جا سکتی ہے۔

کیل، مہاسوں اور دانوں سے نجات

کیل مہاسوں اور دانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے پھٹکری کو پیس کے پانی میں شامل کر کے دانوں اور کیل مہاسوں پر لگائیں بیس منٹ لگا رہنے دیں اور بعد میں دھو لیں۔

یہ عمل دانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے روزانہ کریں، پھٹکری لگانے کی صورت میں اگر جلن محسوس ہو تو فوراً چہرہ دھو لیں اور یہ ٹوٹکا آئندہ مت دوہرائیں۔

جھریاں سے نجات 

جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے پھٹکری کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو گیلا کر کے آہستہ آہستہ اپنے چہرے پر رگڑیں کچھ دیر بعد عرق گلاب سے چہرے کو دھو لیں اور اس کے بعد موسچرائزر کا استعمال کریں۔

جلدی بیماری داد اور چنبل کا علاج 

پسی ہوئی پھٹکری کو پانی یا سرکے میں ملا کر صبح شام متاثرہ حصے پر لگائیں، اس سے داد اور چنبل جیسی بیماریوں میں شفا ملے گی۔

نکسیر پھوٹنے کا علاج 

گرمیوں میں اکثر اوقات بچوں اور بڑوں کی نکسیر پھوٹنے لگتی ہے، نکسیر پھوٹنے کے مریض پھٹکری کو پانی میں حل کے کے اس کے قطرے ناک میں ٹپکائیں، اس سے جلد آرام آ جائے گا۔

خشکی سے نجات

موسم سرما میں سر پر خُشکی ہر دوسرے فرد کا مسئلہ بن جاتا ہے ، سر میں خشکی ہونے کی صورت میں شیمپو کے ساتھ ایک چٹکی پھٹکری اور نمک شامل کر کے سر دھو لیں خشکی ختم ہو جائے گی۔

پھٹی ہوئیں ایڑیوں کا علاج

پھٹکری کو توے پر اتنا گرم کریں کے وہ پگھل کے بھربھری سی نرم شکل میں آ جائے، اب اسے ٹھنڈا ہونے پر ناریل کے تیل میں ملا کے متاثرہ حصوں پر لگائیں، ایڑیاں صاف ستھری ملائم ہو جائیں گی۔

پسینے، پاؤں کی بد بو کے خاتمے کے لیے 

جن افراد کو زیادہ پسینہ آتا ہو اور پسینے میں بدبو کی بھی شکایت ہو تو  ایسے افراد نہاتے وقت پانی میں پھٹکری شامل کر لیں، پسینے کی بو ختم کرنے کے لیے دن میں کسی بھی وقت اس کا براہ راست بھی بغلوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

زخموں کے لیے

ایک ماشہ پھٹکڑی کو پاؤ بھر گرم پانی میں گھول کر دن میں دو بار زخموں کو دھونے سے زخم سہی ہو جاتے ہیں، یہ زخموں کو خپشک کرنے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔

تازہ ترین