چھوٹی الائچی یاسبز الائچی گھروں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور یہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پائی جاتی، اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔
چھوٹی الائچی کا استعمال زیادہ تر میٹھی غذاؤں، چائے یا قہوؤں میں کیا جاتا ہے، اس کے استعمال سے میٹھی غذا خوش ذائقہ ہو جاتی ہیں اور اسے براہ راست کھانے سے منہ سے آنے والی ناگوار سانسوں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے اور سانس مہک اُٹھتی ہے۔
چھوٹی الائچی کے استعمال سے صحت پر آنے والے چند مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں:
موٹاپا کم اور پیٹ کی چربی پگھلانے کے لیے
موٹاپا کئی بیماریوں کی جڑ ہے جبکہ بڑھا ہوا پیٹ شرمندگی اور بہت سی بیماریوں کاباعث بنتا ہے، موٹاپا اور پیٹ کم کرنے کے لیے بہت سی ورزشیں بھی ہیں لیکن ہر انسان کے لیے جِم جانا یا ورزش کا وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا، چھوٹی الائچی کا استعمال اگر باقاعدگی سے کیا جائے تو اس سے نہ صرف کمر پتلی ہوتی ہے بلکہ وزن میں بھی کمی آتی ہے۔
وزن میں کمی کے لیے چھوٹی الائچی کے استعمال کا طریقہ:
چھوٹی الائچی، سونٹھ، پودینہ، کلونجی، دیسی اجوائن، زیرہ سیاہ، سونف یہ تمام اجزا 20، 20 گرام لے کر پیس کر سفوف بنا کر محفوظ کر لیں۔
کھانے کے بعد آدھا چمچ صبح وشام قہوہ کے ساتھ لیں، اس سے اضافی چربی ختم ہوگی اور بڑھا ہوا پیٹ خود بخود اندر ہوجائے گا، سونف سے باربار بھوک نہیں لگے گی، سونٹھ کھانا ہضم کرے گی، کالازیرہ، اجوائن اور پودینہ اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد فراہم کریں گے اور کلونجی میں تو ہرمرض کی شفا ہے۔
خون کی کمی کے لیے
الائچی کے بنیادی اجزا میں آئرن، کاپر اور وٹامن سی کے علاوہ ایسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں کہ جو کہ خون کے سرخ خلیات کی افزائش کے لیے بے حد مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور اینیما کی بیماری کا دیسی علاج ثابت ہوتے ہیں۔
ڈپریشن، ذہنی تناؤ کے لیے
سبز الائچی اینٹی ڈپریسینٹ (Anti depressant) صلاحیت رکھتی ہے، اس کا آدھا چمچ پاؤڈر دن میں دو تین بار کھانے سے ڈیپریشن، اسٹریس اور دیگر دماغی و نفسیاتی امراض میں سکون ملتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر، امراضِ قلب میں معاون
سبز الائچی میں میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھرپور ہوتی، اسے خون کے الیکٹرولائٹس کے لیے خزانہ قرار دیا جاتا ہے، الائچی کا استعمال خون کی ترسیل کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
زہریلے مادوں کے اخراج کے لیے
الائچی اپنے ڈی ٹاکسِن کے عمل سے جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتی ہے، انہیں جسم سے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، متعدد امراض حتیٰ کہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتی ہے۔
سبز الائچی بہترین اینٹی کینسر، اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات کی حامل ہے۔
تیزابیت سے نجات
الائچی کو چبانے سے منہ میں بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، السر کی بیشتر اقسام میں بھی الائچی فائدہ مند ہے۔
سانس کی بدبو ختم کرتی ہے
اگر سانس کی بدبو ہزار کوشش کے باوجود بھی ختم نہیں ہوتی تو الائچی استعمال کریں یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہے، اس کی تیز خوشبو منہ کی بدبو دور کر دیتی ہے۔
یہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتی ہے جبکہ منہ کی بدبو کی ایک بڑی وجہ نظام انہضام کی خرابی ہی ہوتی ہے۔
پسینے کی بدبو دور کرے
سبز الائچی کا سفوف آدھا چمچ صبح نہار منہ مسلسل استعمال کرنے سے پسینے کی بدبو خوشبو میں بدل دیتی ہے، تاثیر ٹھنڈی ہونے کے سبب گرمیوں کے اس کے استعمال سے انسان کود کو تروتازہ اور ہلکا محسوس کرتا ہے۔