• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُلہنوں کیلئے 9 بہترین فیس ماسک

سال کے آغاز اور آخری مہینوں میں موسم سرما کے ساتھ شادیوں کا سیزن بھی عروج پر ہوتا ہے اور ہر دُلہن اور دولہے کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اس دن سب سے ہٹ کر اور خوبصورت نظر آئے۔

شادیوں کے اس سیزن میں اگر آپ کی شادی طے ہے تو اپنا خوب خیال رکھنا اور اپنی جلد کو وقت دینے کا یہ اہم ترین وقت ہے جسے ضائع کیے بغیر گھر ہی میں آسان ٹوٹکوں کے ذریعے اپنے زندگی کے بڑے دن پر خوبصورت دکھنے کی تیاری آج ہی سے شروع کی جا سکتی ہے۔

سرد موسم کے دوران  چہرے، ہاتھ اور پاؤں کی جلد کے مسائل بھی شروع ہو جاتے ہیں، یہ موسم خشک جلد والوں کے لیے نہایت مشکل گزرتا ہے جبکہ آئلی جِلد والوں کے یہ ایک اچھا موسم قرار دیا جاتا ہے۔

خشک موسم میں ہر قسم کی جِلد ہی خیال اور واقت مانگتی ہے جس کے لیے مہنگی اور بازار سے مکیمکیل والی مصنوعات پر پیسے ضائع کرنے کے بجائے اگر روزانہ کی بنیاد پر 15 سے 20 منٹ آسانی سے گھر میں تیار ہو جانے والے فیس ماسک بنا کر استعمال کر لیے جائیں تو جِلد صاف ستھری، بے داغ، نکھری نکھری، شفاف اور چمکدار بن سکتی ہے۔

جن لڑکیوں کی شادی طے ہے یا جنہیں خاندان سے شادی کا بُلاوا آیا ہوا ہے انہیں مندرجہ ذیل دیئے گئے فیس ماسک کا استعمال آج ہی سے شروع کر دینا چاہیے، یہ سب ہی فیس ماسک لڑکے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ 

ماسک نمبر 1

خشک جلد والے افراد کے لیے شہد کسی نعمت سے کم نہیں، چہرے پر شہد لگانے سے جھریوں سے نجات ملتی ہے اور جلد بھی نرم وملائم ہو جاتی ہے، شہد اور کینو کے رس کو ملا کر دس منٹ کے لیے چہرے پر لگانے سے چہرے کی کھوئی ہوئی نمی بحال ہو جاتی ہے اور ج،لد اسموتھ نظر آتی ہے۔

ماسک نمبر 2

بیسن چہرے کی جلد کو نمی فراہم کرتا ہے اور جھریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، دو چمچ بیسن، ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ شہد اور تھوڑے سے دودھ کو مکس کر کے مکسچر بنا لیں، اب اس میں آدھا لیموں بھی نچوڑ لیں، اس ماسک کو اب  چہرے، ہاتھوں، بازوؤں اور پاؤں پر لگائیں اور اچھی طرح سے مساج کریں، 10 منٹ مساج کے بعد 15 منٹ کے لیے اسے لگا رہنے دیں۔ بعد ازاں نیم گرم پانی سے دھو لیں، یہ ماسک پورے جسم پر بطور اُبٹن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس ماسک کے پہلے استعمال سے ہی رنگت پر فرق پڑے گا۔

ماسک نمبر 3

ایک چمچ کینو کا جوس، ایک چائے کا چمچ کاسٹر تیل، ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل، تھوڑا سا عرق گلاب، ایک چمچ شہد اور تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنالیں، اس مکسچر کو روزانہ نہانے سے پہلے چہرے اور جسم پر لگائیں اور بعد میں دھو ڈالیں۔

ماسک نمبر 4 

گلیسرین سے بنایا گیا فیس ماسک رنگت کو نکھارنے کے ساتھ داغ دھبوں کو صاف کرنے کے لیے مشہور ہے۔

لیموں، گلیسرین اور عرق گلاب برابر کی مقدار میں لے کر ملالیں رات کو سونے سے پہلے چہرے پر کچھ منٹ کے لیے ملیں، ساری رات لگا رہنے دیں صبح اٹھ کر چہرہ دھولیں۔

ماسک نمبر 5

جوکا دلیہ انڈے کی زردی اور شہد میں ملا لیں، اس ماسک کو بیس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور بعد میں گرم پانی سے چہرہ دھو لیں،  اس ماسک کے استعمال سے چہرہ نرم و ملائم محسوس ہوگا، سردی سے ہونے والی خشکی کو دور کرنے لیے یہ بہترین ماسک ہے۔

ماسک نمبر 6

یہ ماسک جلد کو قدرتی نمی مہیا کرے گا، کیلے کو مسل کر اس میں تازہ کریم ملالیں، اس ماسک کو چہرہ پر لگا کر تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں، جلد کا کھردرا پن اور خشکی اس ماسک سے دور ہو جاتی ہے، میک اپ اچھے طریقے سے جلد پر سیٹ ہو جاتا ہے۔

ماسک نمبر 7

ایک چمچ بادام پیس کر اس میں دو چمچ دودھ ملا کر پیسٹ بنالیں اس کو چہرے پر لگائیں، خشک ہو نے ہر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔


دودھ اور بادام میں موجود وٹامن ای جلد کی رنگت نکھارتا ہے اور اس کوترو تازہ بناتا ہے۔

ماسک نمبر 8

ایک گاجر ابال کر پیس لیں اور اس میں تھوڑا سا شہد شامل کر لیں،  اس ماسک کو دس سے پندرہ منٹ کے لیے چہرے پر لگا چھوڑ دیں، گاجر میں موجود وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین اینٹی ایجنگ ایجنٹ بھی ہیں، یہ جلد کو سرد ہواؤں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔

ماسک نمبر 9 

بے حد آسان ماسک بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پانچ سے چھ بڑے چمچ کچا دودھ دو بڑے چمچ شہد میں شامل کر لیں، اس مرکب کو چہرے اور گردن پر لگالیں، بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں، اس سے جلد قدرتی طور پر موائسچرائز ہو جائے گی۔

تازہ ترین