سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کو دوبارہ طلب کرلیا۔
تحریری حکم کے مطابق عدالت نےشہادت مکمل کرنے کیلئے میشاشفیع کی گواہ عفت عمر کو دوبارہ طلب کر لیا۔
ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت گلوکارہ میشا شفیع کی 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کرچکی ہے۔
اس سے قبل گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر نے کہا تھا کہ میں نے ذہنی توازن چیک کروایا ہے ٹھیک ہے، مجھے ڈاکٹر نے بلڈ پریشر اور ڈپریشن کی دوائی دی تھی۔