• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا وائرس کے 26 نئے کیسز، ایک مریض انتقال کرگیا

بلوچستان کے سات اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 26 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کورونا میں مبتلا 28 مریض صحتیاب ہوگئے، اس دوران کورونا میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبے میں 466 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 7 اضلاع سے 26 نئے کیسز سامنے آئے۔

ان میں کوئٹہ اور چاغی سے دس، دس، مستونگ سے دو اور کیچ، قلات، ژوب اور نوشکی سے ایک، ایک کیس سامنے آیا، جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 280 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 28 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 857 ہوگئی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد انتقال کر جانے والوں کی تعداد 186 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 218 ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے 10مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 4.8 رہی۔

تازہ ترین