کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران کروڑوں روپے کی منشیات اور دیگر اشیاء برآمد کر کے 10افراد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ سے سیٹ کے نیچے رکھی گئی7.20 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرلی گئی۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران4035 کلو گرام غیر ملکی کپڑا،372 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 128پیکٹ انڈین گٹکا اورمتفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرٹرک سے070 1کلو گرام چھالیہ اور 128پیکٹ انڈین گٹکابرآمد کرلیا۔سپر ہائی وے (کراچی)پر دوران چیکنگ 01ٹرک سے7,574 کلو گرام چھالیہ برآمد کرلیا گیا۔موبائل گشت کے دورا ن جیوانی کے قریب7 عدد ٹوٹا ہائی لکس سے13,900 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرلیا گیا،ان کارروائیوں کے دوران 10افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔