• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراہمی و نکاسی آب کے نظام میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نےکہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے واٹربورڈ کا عملہ رات دن مصروف ہے، پاورہاؤس چورنگی پر لیک ہونے والی 18انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت کردی گئی ،گلبرگ بلاک 9 میں نئی لائن بچھائی جارہی ہے،بلدیہ اتحاد ٹاؤن،مدینہ کالونی،سائٹ ٹاؤ ن یوسی 9،بن قاسم یوسی 9میں 12پانی کی لائن ڈالنے کا کام آخری مراحل میں ہے،یہ بات انہوں نے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ملاقات کیلئے آنے والے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان،پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق صدر نجمی عالم اور دیگر علاقائی ومنتخب نمائندوں وعمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ واٹربورڈ شہر کے تمام علاقوں میں بلاکسی لحاظ وامتیاز فراہمی ونکاسی آب کے نظام میں بہتری کیلئے کوشاں ہے،انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز واٹربورڈ کے عملے نے مشرف کالونی میں پانی کی فراہمی بہتر کرنے کیلئے12انچ قطر کی پانی کی لائن بچھادی ہے،نارتھ کراچی 7سی، 7ڈی میں اجمیر نگری واٹرپمپ پر نئی مشینری نصب کی جارہی ہے، 5سی4پمپنگ اسٹیشن نارتھ کراچی ،کورنگی،شاہ فیصل 18میں پانچ قطر کا والونصب کیاگیا۔

تازہ ترین