پاکستان کے چائلڈ اسٹار احمد شاہ کی سال نو پر مبارکباد کی ویڈیو کی معروف ہدایتکار اور اداکار یاسر نواز اور ان کے بھائیوں نے بالکل اسی انداز میں نقالی کی ہے۔
نقالی کی ویڈیو تمام ہی سوشل میدیا سائٹس پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ نے سال نو پر اپنے بھائیوں کے ہمراہ ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے روایتی انداز میں مبارکباد دی۔
نامور پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے بھی اپنے بھائی دانش نواز کے ساتھ ویڈیو بنائی جس میں وہ احمد شاہ کی نقالی کررہے ہیں۔
ویڈیو میں یاسر نواز، دانش نواز سمیت تینوں بھائی احمد شاہ اور اُن کے بھائیوں کے رنگ جیسے کپڑے پہنے ہوئے تھے اورویسی ہی انداز و حرکات بھی کررہے تھے۔
اداکار کی اس ویڈیو کو ناصرف پاکستان میں بےحد پسند کیا جارہا ہے بلکہ احمد شاہ کی ویڈیو کو بھارت سے بھی تعریفی پیغام موصول ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز میں مزاحیہ ڈائیلاگز سے مشہور ہونے والے کم عمر یوٹیوب اسٹار احمد شاہ نے یوٹیوب کا سلور گولڈن پلے بٹن حاصل کیا تھا۔
احمد شاہ کو یوٹیوب کی جانب سے مذکورہ اعزاز محض 5 سال کی عمر میں دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احمد شاہ نے اپنے دونوں بھائیوں کے ہمراہ سلور اور گولڈ پلے بٹن تھامے ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کی تھی۔