• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا شیڈول جاری

پنجاب کےسرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کا اعلان ہوگیا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں ایم بی بی ایس،بی ڈی ایس داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 20 سرکاری میڈیکل اورڈینٹل کالجوں کیلئےآن لائن درخواستیں لی جائیں گی، درخواستوں کےلئےپورٹل11 جنوری سےفعال ہوگا، درخواستیں22جنوری تک جمع ہونگی۔


عبوری میرٹ لسٹ 5فروری، حتمی میرٹ لسٹ 8 فروری کو جاری ہوگی،  پہلی سلیکشن لسٹ11 فروری کوجاری ہوگی،

ترجمان کے مطابق کلاسز کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔

تازہ ترین