• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مفرور شتر مرغ نے شہریوں کو سڑک پر دوڑا دیا



کراچی کے علاقے کورنگی کی سڑکوں پر شتر مرغ کی بھاگ دوڑ نے شہریوں کو حیران کر دیا۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی کی سڑکوں پر بھاگتے شتر مرغ کو دیکھ کر شہری حیران اور پریشان رہ گئے۔

عام لوگوں پانی میسر نہیں لیکن نجی پارک میں پانی داخل ہوا جس پر شتر مرغ پانی سے ڈر کر بھاگ کھڑا ہوا، جسے بڑی مشکلوں سے پکڑ کر واپس بند کیا گیا۔

کراچی کی سڑکوں پر دوڑتے شتر مرغ کی وڈیو وائرل ہوئی ہے، پولیس کے مطابق گزشتہ روز کورنگی 4 نمبر میں نجی پارک سے شتر مرغ بھاگ نکلا۔


شتر مرغ کورنگی کی سڑک پر ٹریفک کے ہمراہ دوڑتا رہا جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

شتر مرغ پانی سے ڈرتا ہے اور گزشتہ روز پانی پارک میں داخل ہو گیا تھا جس کے بعد پارک کے ملازم نے گزشتہ روز ہی شتر مرغ کو پکڑ کر واپس پارک میں بند کر دیا تھا۔

تازہ ترین