مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کیس کی اصلیت سامنے آنے کے بعد اللّٰہ کا شکر ادا کررہی ہوں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایاز خان نیازی نے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ شریف فیملی کے سرخرو ہونے پر آپ کیسا محسوس کررہی ہیں۔
صارف نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز سے جواب ضرور دینے کی تاکید بھی کی۔
مریم نواز نے صارف کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ کا شکر ادا کررہی ہوں۔
اس سے قبل مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے پھر بھی نا اہلی کیلئے اقامے اور سزا کیلئے جج ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا۔‘
انہوں نے لکھا کہ آج الحمدللّٰہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی اصلیت بھی سامنے آ گئی۔نواز شریف کی صداقت و امانتداری کی گواہی قدرت دے رہی ہے۔