• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان کے بعد ایمن خان نے بھی اپنی انسٹا پروفائل تبدیل کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنی انسٹاگرام پروفائل پکچر تبدیل کردی ہے۔

ایمن خان نے والد کے انتقال کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے مرحوم والد کے ہمراہ یادگار تصویر لگا دی ہے۔

اداکارہ نے اب اپنے انسٹاگرام کی نئی پروفائل پیکچر میں اپنی شادی کی یادگار تصویر لگائی ہے جس میں اُن کے ساتھ اُن کے مرحوم والد بھی موجود ہیں۔

مذکورہ پروفائل پیکچر میں ایمن خان کے والد نے اُنہیں گلے سے لگایا ہوا ہے جبکہ اداکارہ آبدیدہ نظر آرہی ہیں۔

اس سے قبل ایمن خان کی بہن منال خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے والد کے ہمراہ لی گئی اپنی سالگرہ کی تصویر لگا دی تھی۔

خیال رہے کہ والد کے انتقال کے بعد ایمن خان نے انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا تھا۔

ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر پر مبنی ایک خوبصورت فوٹوکولاج شیئر کیا جو اداکارہ کی شادی کی تصاویر سے بنایا گیا ہے۔


ایمن خان نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میرے والد میری پہلی محبت ہیں جنہیں میں ہمیشہ یاد کروں گی۔‘

یاد رہے کہ 2020 کے آخری دن یعنی 31 دسمبر کو اداکاراؤں (منال اور ایمن) کے والد مبین خان کا انتقال ہوا تھا۔

اس حوالے سے خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔ 

تازہ ترین