آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مشکور

نیوزی لینڈ کرکٹ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔


نیوزی لینڈ کرکٹ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نیوزی لینڈ میں پاکستانی اور کیوی کھلاڑیوں کی میدان میں مصافحہ کرنے کی تصاویر جاری کیں۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ان مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شکر گزار ہیں، دورے کے لیے دی گئی پاکستان کرکٹ کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔‘

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی محفوظ وطن واپسی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید