• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی، وقارمہدی کی نمائش دھرنے میں آمد

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر بلوچستان کے علاقے مچھ میں کارکنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ برادری سے اظہارِیک جہتی کے لیے دیئے گئے دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما سعید غنی، وقارمہدی اور دیگر رہنما پہنچ گئے۔

پاکستان پیپلز ارٹی کے رہنماؤں نے اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یک جہتی کیا اور مقتولین کے اہلِ خانہ سے تعزیت و دلی افسوس کا اظہار کیا۔

بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ برادری سے اظہارِ یک جہتی کے لیے اہلِ تشیع کمیونٹی کا احتجاج کراچی میں بھی جاری ہے۔

آج صبح تک کراچی کے مزید کئی مقامات پر دھرنا دیا گیا ہے، مجموعی طور پر مرکزی شاہراہوں کو 21 سے زائد مرکزی مقامات پر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔


ایم اے جناح روڈ پر مزارِ قائد کے قریب نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا و احتجاج جاری ہے۔

تازہ ترین