• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائزر کورونا ویکسین کے فائدے نقصان سے کہیں زیادہ ہیں، امریکی ماہرین

امریکا میں فائزر بائیواین ٹیک کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، کورونا ویکسین لگوانے والے ہر ایک لاکھ میں سے ایک شخص میں شدید الرجی کی علامات رپورٹ ہوئی ہیں۔

امریکی ماہرین نے ویکیسن کے فوائد کو مضر اثرات سے کہیں زیادہ قرار دے دیا۔

امریکی سینٹر فار ڈزیز کنٹرول کے مطابق امریکا میں 14 سے30 دسمبر 2020  تک 18 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں۔ جن میں سے 21 کیسز میں ویکسین کے مضر اثرات رپورٹ ہوئے


خبر ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین سے ہونے والی الرجی کا تناسب عام فلو کے لیے دی جانے والی ویکسین کی نسبت 10 گنا زیادہ ہے۔

 تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے فائدے نقصان سے کہیں زیادہ ہیں۔

تازہ ترین