• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان نے امریکا کے ساتھ ابراہم معاہدے پر دستخط کردیئے

واشنگٹن (جنگ نیوز )سوڈان نے کہا ہے کہ اس نے امریکا کے ساتھ ’ابراہم معاہدے‘ پر دستخط کر دیے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ دستخط بدھ کے روز کیے گئے۔ اس معاہدے سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔خرطوم میں امریکی سفارت خانہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ ہم سویلین کی قیادت میں (سوڈان کی) عبوری حکمراں کونسل کو معاہدۂ ابراہیم پر آج دست خط ثبت کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اس سے سوڈان کو استحکام ، سلامتی اور اقتصادی مواقع مہیا کرنے میں مددملے گی۔
تازہ ترین