وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں دہشت گردی کروانا چاہتی ہے، بھارتی ایجنٹ اور پے رول پر کام کرنے والوں کی طرف سے تھریٹ ہیں۔
اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوئٹہ جانے کی وجہ میں تاخیر کی کچھ وجوہات ہیں، بہت سی ایسی باتیں ہیں جو شیئر نہیں کی جاسکتیں، وزیراعظم کی نقل و حرکت شیئر نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ میتیں اور جنازے سب کے سانجھے ہوتے ہیں۔ عمران خان کی حد تک جو مسئلہ ہے وہ ایک گھنٹے سے زیادہ کا نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میتیں اور جنازے سب کے سانجھے ہوتے ہیں۔ شہدا اور میتیوں کا احترام مقدم ہے۔ کوئٹہ میں بہت افسوسناک واقعہ ہوا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اگلے ہی لمحے کوئٹہ پہنچا۔ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کو پچھلے کئی عرصے سے نشانہ بنایا جارہا ہے، اس کے پیچھے انٹرنیشنل گروہ شامل ہیں، چار گروہ پکڑے ہیں جو شیعہ علما کو شہید کرنا چاہتے تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے تمام مطالبات منظور کرکے رپورٹ وزیراعظم کو دے دی تھی، سیاست کیلئے بہت وقت ہے، دو تین مہینے سیاست کے ہیں، شہدا کی تدفین ہوتے ہی وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ذلفی بخاری اور علی زیدی کوئٹہ میں موجود ہیں، 7 افغانی شہدا کو بھی معاوضہ دیا جائے گا، امید ہےآج یہ مسئلہ خوش اسلوبی سےحل ہوجائے گا.
شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ کوئٹہ جائیں، ایف سی کو سرچ آپریشن بڑھانے کی ہدایت کی ہے، آج ہی تدفین ہوجائے تو وزیراعظم کوئٹہ جانے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر ہے، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور میں ہائی الرٹ ہے، بھارتی ایجنٹ اور پے رول پر کام کرنے والوں کی طرف سے تھریٹ ہیں، جے آئی ٹی بن گئی ہے، ڈی سی ، ڈی پی او ، ساری انتظامیہ کو معطل کردیا ہے۔
انہوں وزیراعظم کو وہاں جانا ہے،بہت سے معاملات شیئر نہیں کرسکتے، وزیراعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جاسکتے ہیں، دہشت گردی کے واقعے کے ذمے داروں کا ابھی تعین نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول اورمریم نے کوئٹہ میں جو تقریر کی وہ سیاسی تقریر ہے، عبدالغفور حیدری نے دھرنا شرکا سے کہا کہ ڈٹے رہو، بیٹھے رہو، اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لئے ایگل اسکواڈ لا رہے ہیں، اسلام آباد میں ناکوں کو ختم کردیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے شعیہ سنی فسادات پھیلانے والا گروہ پکڑا، اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزم پکڑے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے، تفرقہ بازوں کو ختم کرنا وزیراعظم کی سوچ ہے، آج یہ مسئلہ بہتراورخوش اسلوبی سے طے ہوجائے گا، علما شہدا کی تدفین کے لیے بات کررہے ہیں، شیخ رشید
شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم زیادہ تفصیل سے بات کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کے جانے میں تاخیر کی بھی وجوہات ہیں جو بتائی نہیں جاسکتیں، عمران خان کے جانے کی تاخیر کی وجہ بھی ایسی معلومات ہیں۔